حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( راست ) : تلنگانہ اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ سنٹرل اسوسی ایشن کے آرگنائزنگ سکریٹری جناب شیخ حسین کے بموجب 9 اپریل کو 11 بجے دن ایک اجلاس بصدارت صدر اسوسی ایشن جناب محمد جمال الدین اعظم فنکشن ہال اعظم پورہ مقرر ہے ۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے حالیہ جاری کردہ جی او مورخہ 7 اپریل سے متعلق پنشنرس میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جی او میں میڈیکل الاونس کے علاوہ 70 تا 100 سال کے عمر پنشنرس کے لیے 5 مختلف زمرے بنائیں گئے ہیں ۔۔
فری میڈیکل کیمپ
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( راست ) : قاضی محمد سیف الدین بایزید کے بموجب 9 اپریل کو صبح 10 تا 2 بجے دن جمال کلینک متصل ہیلت پوائنٹ میڈیکل ہال یم سی ایچ کالونی ٹولی چوکی میں فری میڈیکل چیک اپ بضمن افتتاح جمال کلینک منعقد ہوگا۔ ڈاکٹر اے ایس مستان علی مریضوں کا معائنہ کریں گے ۔