حیدرآباد ۔ 2 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : پبلک ریلیشنس سوسائٹی آف انڈیا ، حیدرآباد چیاپٹر کی جانب سے پہلی تلنگانہ اسٹیٹ پبلک ریلیشنس کانفرنس کا حیدرآباد میں 21 فروری کو اہتمام کیا جارہا ہے ۔ اس کانفرنس کا تھیم ہے ’ بنگارو تلنگانہ : پبلک ریلیشنس کمیونیکیشن پرسپیکٹیو ‘ اس کانفرنس میں ملک بھر سے حکومت ، عوامی شعبہ ، خانگی شعبہ ، پرائیوٹ انٹر پرائزس ، یونیورسٹیز ، صنعت وغیرہ کی نمائندگی کرنے والے 200 سے زائد مندوبین کی شرکت متوقع ہے ۔ پبلک ریلیشنس وائس کے ایڈیٹر سابق ڈائرکٹر محکمہ اطلاعات ڈاکٹر سی وی نرسمہا ریڈی کانفرنس ڈائرکٹر ہوں گے ۔ پی آر ایس آئی کی جانب سے اس کانفرنس میں ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری اور وزیر آئی ٹی و پنچایت راج کے ٹی راما راؤ اور وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ کو بحیثیت مہمان خصوصی مدعو کیا جارہا ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے دیکھئے ویب سائٹ prsihyderabad.com ۔۔