حیدرآباد۔22جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ریاست تلنگانہ میں میڈیکل داخلوں کے لئے کونسلنگ 29جولائی سے منعقد ہوگی اور اس خصوص میں این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنسس کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیاگیا ہے ‘جو کونسلنگ کا انعقاد عمل میں لارہی ہے۔ یہ کونسلنگ جے این ٹی یو ایچ کونسلنگ سنٹر کوکٹ پلی‘ پی جی آر آر ڈسٹینس ایجوکیشن کونسلنگ سنٹر عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس‘ کاکتیہ یونیورسٹی کونسلنگ سنٹر ورنگل اور ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنسس وجئے واڑہ میں منعقد کی جائے گی۔ امیدوار ان سنٹرس میں سے کسی بھی سنٹر میں کونسلنگ میں شرکت کرسکتے ہیں۔امیدوار جو تلنگانہ ایمسیٹ 2015میں شرکت اور رینکس حاصل کئے ہو ںکونسلنگ میں شرکت کے اہل ہیں اور ان کو ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورسس میں داخلہ کے لئے کوئی درخواست فارم داخل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ امیدوار جو یکم جنوری 1999 کو یا اس کے بعد پیدا ہوئے ہیں داخلہ کے لئے اہل نہیں ہے۔ مزید تفصیلات http://ntruhs.ap.nic.in/Admis-Sions/2015/ ug/Notifica-tion1stMBBSTelangana.htm. سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
گریجویٹس کے لیے انٹر پرینر شپ
ڈیولپمنٹ پروگرام
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : ڈائرکٹر انٹرپرینر شپ ڈیولپمنٹ سیل عثمانیہ یونیورسٹی کے بموجب ماہ اگست سے ادارہ ہذا میں چار ہفتوں پر مشتمل انٹرپرینر شپ ڈیولپمنٹ پروگرام کا آغاز ہوگا ۔ جس میں ڈگری ، پی جی ڈپلومہ ، انجینئرنگ ، ٹکنالوجی ، میڈیسین ، فارمیسی اور مینجمنٹ وغیرہ کے امیدوار شرکت کے اہل ہیں ۔ یہ پروگرام سیل ہذا واقع کوارٹر نمبر B-21 عثمانیہ یونیورسٹی میں ہوگا ۔ دوران پروگرام امیدواروں کو پراجکٹ کی نشاندہی پر معلومات کی فراہمی کے علاوہ پراجکٹ رپورٹ کی تیاری ، مالی وسائل کے ذرائع ، لائسنس اور کلیرنس مارکیٹنگ اسسمنٹ ، بزنس لاس اور کمیونیکیشن اسکلس پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔ خواہش مند امیدوار سیل ہذا سے راست یا فون نمبرات 9703054540 ۔ 27072427 پر ربط کریں ۔۔