صدر مسلم ایڈوکیٹس فورم وحید احمد کی وزیر قانون اندرا کرن ریڈی سے ملاقات
حیدرآباد ۔ 23 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : رکن تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ و ریاستی صدر مسلم ایڈوکیٹس فورم جناب وحید احمد ایڈوکیٹ نے ریاستی وزیر قانون مسٹر اندرا کرن ریڈی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ریاستی اقلیتی فینانس کارپوریشن کے چیرمین جناب سید اکبر حسین بھی موجود تھے ۔ اس موقعہ پر جناب وحید احمد نے وزیر سے بار کونسل انتخابات میں ان کی امیدواری میں مدد کی خواہش کی ۔ جس پر وزیر نے مدد کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر جناب وحید احمد تمام ووٹرس کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ اس موقعہ پر جوڈیشری تحفظات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ تمام جوڈیشری ڈپارٹمنٹ میں اقلیتی وکلاء کی عدم نمائندگی کا ذکر کیا ۔ اور حکومت سے بار کونسل کے لیے 100 کروڑ روپئے مختص کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔جو اب 123 کروڑ تک جا پہنچے ۔ اس میں ایڈوکیٹس کے لیے ہیلت اسکیم ہاوزنگ اسکیم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جناب وحید احمد نے وزیر سے تلنگانہ اسٹیٹ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کا عہدہ کسی مسلم وکیل کو دینے کی خواہش ظاہر کی ۔ چیف منسٹر کو بھی بتلایا گیا تھا جس پر سی ایم نے رضا مندی ظاہر کی تھی ۔۔