حیدرآباد۔/4جون، ( این ایس ایس ) تلنگانہ ریاستی اسمبلی کی 9جون سے طلبی کیلئے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ ریاستی اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے اجلاس 9جون کو 11بجے دن شروع ہوں گے۔ اس موقع پر اسمبلی اور کونسل کیلئے منتخب تمام ارکان کو حلف دلایا جائے گا۔ اس ضمن میں ریاستی حکومت کی جانب سے تمام ضروری انتظامات کئے گئے ہیں۔ ریاست کی تقسیم کے بعد عمارات مقننہ کے احاطہ میں واقع دو عمارتوں کے منجملہ ایک نئی اسمبلی کی عمارت ریاست تلنگانہ کو دی گئی ہے جبکہ قدیم عمارت آندھرا پردیش اسمبلی کیلئے مختص کی گئی ہے۔ اس طرح موجودہ قانون ساز کونسل آندھرا پردیش کو جائے گی جبکہ تلنگانہ کی قانون ساز کونسل کے اجلاس جوبلی ہال میں منعقد ہوں گے۔
گورنر کے سکریٹری حادثہ میں زخمی
حیدرآباد۔/4جون، ( این ایس ایس ) گورنر ای ایس ایل نرسمہن کے پرنسپال سکریٹری بسنت کمار ضلع نلگنڈہ میں آج صبح مضافات نارکٹ پلی میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئے۔ بسنت کمار اپنے ارکان خاندان کے ساتھ ذریعہ کار وجئے واڑہ سے حیدرآباد واپس ہورہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ان کی کار کا ٹائر پنکچر ہوگیا اور کار اُلٹ گئی ۔ گورنر نے عیادت کی۔
اور بسنت کمار معمولی طور پر زخمی ہوگئے۔
جنہیں نارکٹ پلی کے کامینینی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ اطلاع ملنے پر گورنر نرسمہن نے ہاسپٹل پہنچ کر ان کی عیادت کی۔ ان کے ساتھ نلگنڈہ ضلع کلکٹر چرنجیولو، پولیس سپرنٹنڈنٹ پربھاکر راؤ اور دوسرے موجود تھے۔