تلنگانہ اسمبلی کے بجٹ سیشن کا 10 مارچ سے آغاز

حیدرآباد ۔ یکم مارچ (این ایس ایس) تلنگانہ مقننہ کا بجٹ سیشن 10 مارچ سے شروع ہوگا جس میں گورنر ای ایس ایل نرسمہن دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیر فینانس ایٹالہ راجندر تیسرا بجٹ پیش کریں گے۔ اسمبلی کی قواعد کمیٹی گزشتہ روز ہی احکام جاری کرتے ہوئے گورنر کے خطبہ کے دوران کارروائی میں خلل اندازی کرنے والے ارکان کو ایک سال کے لئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔