تلنگانہ اسمبلی کی تحلیل کے 20 دن بعد

الیکشن کمیشن کا اقدام حیرت انگیز : بی جے پی
حیدرآباد ۔ 28 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : بی جے پی کے سرکاری ترجمان رولو سریدھر ریڈی نے حیرت کا اظہار کیا کہ تلنگانہ اسمبلی کی تحلیل کے 20 دن بعد الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کے اطلاق کا اقدام کیا ہے جب کہ اسمبلی کی تحلیل کے دن سے ہی ضابطہ اخلاق کا اطلاق ہونا چاہئے تھا ۔ یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر رولو سریدھر ریڈی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہئے تھا کہ وہ ارکان اسمبلی ارکان پارلیمنٹ اور وزراء کے علاوہ چیف منسٹر کو ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے کی ہدایت جاری کرتا لیکن کئی دن گذرنے کے بعد ہوش میں آنا افسوسناک ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی آر ایس کی مقبولیت میں کمی آرہی ہے ۔ ٹی آر ایس قائدین غنڈہ ازم پر اتر آئے ہیں ۔۔