تلنگانہ اسمبلی کا پیر سے پہلا اجلاس

حیدرآباد۔2جون ( این ایس ایس ) تلنگانہ ریاستی قانون سازاسمبلی کا پہلا اجلاس 9جون پیر سے شروع ہوگا ۔ وزیر داخلہ اور سینئر ٹی آر ایس لیڈر نینی نرسمہا ریڈی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ اسمبلی اجلاس کے دوران نئی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں آئے گا اور توقع ہے کہ تقریباً ایک ہفتہ تک اجلاس جاری رہے گا ۔ مسٹر نرسمہا ریڈی نے کہا کہ اجلاس کی مدت کے بارے میں کابینہ کوئی فیصلہ کرے گی۔