تلنگانہ اسمبلی اور کونسل اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی

حیدرآباد۔ 31 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ بجٹ سیشن کا 10 مارچ کو آغاز ہوا تھا۔ اسپیکر مدھوسدن چاری نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے آبپاشی پروجیکٹس پر پاور پوائنٹ پریزنٹیشن اور بعدازاں مختصر مباحث کا جواب دینے کے بعد اسمبلی کی کارروائی کو غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ آئی این این کے بموجب تلنگانہ قانون ساز کونسل کا اجلاس بھی معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ کونسل نے 15 دن کے دوران 56 گھنٹے اور 24 منٹ کارکردگی پیش کی۔ اجلاس میں بجٹ 2016-17ء کی پیشکشی کے علاوہ تصرف بل اور سی اے جی رپورٹس و دیگر کئی بلس بھی منظور کئے گئے۔ صدرنشین سوامی گوڑ نے آج اجلاس کو غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔