تلنگانہ اردو کونسل کے انتخابات

حیدرآباد ۔ 24 فبروری (پریس نوٹ) محبان اردو کے ایک خصوصی ہنگامی اجلاس میں جو کہ زیرسرپرستی جناب ایم ایم غوری عارف بمقام (چنچلگوڑہ) منعقد کیا گیا جس میں اردو کے دیرینہ حل طلب مسائل پر تفصیلی غوروخوض کیا گیا اور مسائل کی یکسوئی کیلئے حکومتی سطح پر مؤثر نمائندگیوں کا آغاز کرنا طئے کیا گیا۔ چنانچہ ایک کونسل ’’تلنگانہ اردو کونسل‘‘ کے نام سے موسوم کی گئی۔ بحیثیت صدرنشین اردو کونسل جناب سید مجتبیٰ عابدی کو منتخب کیا گیا۔ جناب سید شاہ مجاہد حسینی نائب صدرنشین، جناب ایم ایم غوری عارف، ڈاکٹر مختار احمد فردین (جنرل سکریٹریم)، جناب محمد منیر قادری (سکریٹری)، جناب سید شکیل عابدی (جوائنٹ سکریٹری)، سید ہاشم علوی سید عثمان اظہر مخصوص (آرگنائزنگ سکریٹریز) اور ایس سجاد اقبال بحیثیت (خازن) کا انتخاب کیا گیا ہے۔