تلنگانہ اردو فورم کی اردو کانفرنس

26 فبروری کو نامپلی میں مقرر، جناب محمد محمود علی افتتاح کرینگے
حیدرآباد ۔ 21 فبروری (تبارک نیوز) تلنگانہ اردو فورم کے زیراہتمام ایک روزہ اردو کانفرنس کا 26 فبروری کو 2 بجے دن مولانا ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹیٹیوٹ لائبریری باغ عامہ نامپلی زیرصدارت جناب محمد اسمعیل الرب انصاری (المعروف اردو انصاری) مقرر ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی بحیثیت مہمان خصوصی افتتاح کریں گے جبکہ حافظ پیر شبیر احمد ایم ایل سی اور جناب سید عمر جلیل آئی اے ایس اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ پروفیسر ایس اے شکور سکریٹری ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی، جناب محمد اسمعیل حسین چیرمین ہیومن رائٹ اسوسی ایشن بحیثیت مہمانان اعزازی شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس میں اردو کے دیرینہ حل طلب مسائل پر غوروخوض کیا جائے گا۔ دکن کے ممتاز اسکالرس و دانشوران اپنی آرا پیش کریں گے۔ اس موقع پر تنظیم سراج المؤمنات، یونیک ویلفیر اسوسی ایشن اور تلنگانہ اردو فورم شعبہ خواتین کی مشترکہ طور پر جناب محمد اسمعیل الرب انصاری کو ’’مجاہد اردو‘‘ ایوارڈ اور جناب مجتبیٰ عابدی کو ’’جناب عابد علی خاں‘‘ ایوارڈ کے حصول کی مسرت میں مذکورہ بالا شعبہ جات کی عہدیداران مسز ساجدہ بیگم، مسز آمینہ اور راحت الفردوس تہنیت پیش کریں گی۔