حیدرآباد۔13اپریل ( پی ٹی آئی) حکومت تلنگانہ ریاستی روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( ٹی ایس آر ٹی سی ) کے تمام ملازمین کو خصوصی انکریمنٹ ( اضافہ تدریجی) دینے کا فیصلہ کی ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آر ٹی سی اُمور پر وزراء اور عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا ۔ واضح رہے کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے مطابق تکمیل کے بعد ریاستی حکومت نے اپنے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں انکریمنٹ کے اضافے کا اعلان کیا تھا ۔ حکومت کے اس فیصلہ سے تلنگانہ آر ٹی سی کے تقریباً 56,000 ملازمین کو فائدہ پہنچے گا ۔ ایک سرکاری اعلامیہ کے مطابق آندھراپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( اے پی ایس آر ٹی سی ) کی تقسیم کے بعد تلنگانہ آر ٹی سی کے لوگو اور بسوں کی تزائن کو چندر شیکھر راؤ نے منظوری دی تھی ۔ حکومت نے تلنگانہ کے 60شہروں اور ٹاؤنس سے حیدرآباد تک لکژری بسیں چلانے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔ آر ٹی سی کو خسارہ کا نوٹ لیتے ہوئے چیف منسٹر نے ملازمین اور ورکرس پر زور دیا کہ وہ اس ادارہ کو خسارہ سے بچانے کیلئے محنت و جانفشانی سے کام کریں ۔