حیدرآباد۔15جون ( سیاست نیوز) تلنگانہ آر ٹی سی ملازمین کیلئے اضافہ شدہ تنخواہوں پر ماہ اگست سے عمل آوری ہوگی ۔ آر ٹی سی کے باوثوق ذرائع نے کہا کہ آر ٹی سی میں نئی تنخواہیں‘ سرویس کنڈیشنس اور الاونسیس کی فراہمی کے مسئلہ پر آج آر ٹی سی انتظامیہ ‘ ملازمین یونین ‘ قائدین کے مابین تفصیلی غور وخوص کے بعد معاہدات طئے پائے اور معاہدات پر آر ٹی سی منیجنگ ڈائرکٹر اور ملازمین یونین قائدین نے دستخط کئے ۔ اسی ذرائع کے مطابق آر ٹی سی کنٹراکٹ ڈرائیورس کو 6519 روپئے کنڈکٹرس کو 5960روپئے تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ۔ علاوہ ازیں ایس آر بی ایس کیلئے چھ کروڑ روپئے الاؤنسیس کی ادائیگی کیلئے 18کروڑ روپئے منظور کئے گئے ۔