حیدرآباد 27 جون ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین کیلئے انتظامیہ نے رمضان ( عید الفطر ) اور دسہرہ کے سلسلہ میں فیسٹیول اڈوانس کی رقم میں اضافہ کا اعلان کیا ہے ۔ اس اعلان کے مطابق ملازمین کو اب تک فیسٹیول اڈوانس کے طور پر صرف 2500 روپئے دئیے جاتے تھے ۔ لیکن اس رقم میں اضافہ کرکے ٹی ایس آر ٹی سی انتظامیہ نے چار ہزار روپئے کیا ہے ۔ علاوہ ازیں جن ملازمین کو اب تک 3 ہزار روپئے فیسٹیول اڈوانس دیا جاتا تھا انہیں 4500 روپئے فیسٹیول اڈوانس دینے کا انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے ۔ ٹی ایس آر ٹی سی انتظامیہ کے اعلان پر آر ٹی سی کی مختلف ائمپلائز یونینوں کے نمائندوں اور قائدین نے انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے ۔