تلنگانہ ، شمالی کرناٹک،آندھراپردیش میں وقفہ وقفہ سے بارش

حیدرآباد17اگست(یواین آئی) سطح مرتفع دکن کے بیشتر علاقوں تلنگانہ ، شمالی کرناٹک،آندھراپردیش میں وقفہ وقفہ سے بارش کاسلسلہ جاری ہے ۔شمالی تلنگانہ کے اضلاع میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔عادل آباد، آصف آباد،کوتہ گوڑم کے علاوہ حیدرآباد،رنگاریڈی،میدک میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو مطلع ابرآلود رہنے یا پھر ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔کیرل میں بارش کی تباہ کاریوں کو دیکھتے ہوئے جنوب کی ریاستوں بشمول کرناٹک،تمل ناڈو ، تلنگانہ میں احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں۔شہر حیدرآباد میں بھی وقفہ وقفہ سے بارش کا عام زندگی پر اثر دیکھا گیا۔