تلنگانہ ،کانگریس نے دیا: جاناریڈی

نظام آباد 29 ڈسمبر (این ایس ایس) سی ایل پی لیڈر جاناریڈی نے ادعا کیا ہے کہ علیحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کانگریس پارٹی کی کوششوں کے بغیر ہرگز ممکن نہ ہوتی، چاہے چندرشیکھر راؤ جو اَب چیف منسٹر ہیں، 100 سال جدوجہد کرلئے ہوتے۔ اُس وقت کی کانگریس حکومت نے خطہ کے عوام کی اُمنگیں پوری کیں۔