تلنگانہ۔ایک ہی گھر کے چھ لوگوں نے کی خودکشی

سوریہ پیٹ۔ریاست تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ میں واقعہ مامیلاگڈا علاقے کے اندر رہنے والے ایک ہی خاندان کے چھ افراد نے زہر پی کر اپنی جان دیدی۔

پیر کے روز پڑوسیوں کو شوہر اور بیوی کے ساتھ گھر کے چار اور لوگوں کی نعشیں ملی۔پولیس کے مطابق مذکورہ خاندان کو مختلف معاشی مسائل کا سامنا تھا‘ جو خودکشی کی وجہہ ہوسکتا ہے

۔پولیس کا کہنا ہے ان لوگوں نے ہفتہ کے روز کیڑے مارنے والے دواء پی کر خودکشی کی ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔