تقسیم کے دہانہ پرNSCN(k)

کوہیما ۔ 30 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : نیشنل سوشیلسٹ کونسل آف ناگالینڈ کا کھاپ لانگ گروپ 2011 کے بعد ایک اور تقسیم کے دہانہ پر پہنچ گیا ہے جب کہ تنظیم سے خارج کردہ اس کے 2 سینئیر لیڈرس ایک نیا سیاسی گروپ تشکیل دینے کا منصوبہ رکھتے ہیں ۔ NSCN(k) سے خارج کئے گئے قائدین وانگٹین ناگا اور بی تکھک نے بتایا کہ ان کی مجوزہ نئی پارٹی امن اور قومی مصالحت اور ناگا عوام کے لیے ایک بہتر سماج کے لیے کام کرے گی ۔ وانگٹن ناگا سوپروائزری بورڈ این ایس سی این ( کے ) کی جنگ معاہدہ کے نگران کار تھے اور مسٹر پی تکھک پارٹی کے سینئیر لیڈر تھے جنہیں ہفتہ کو پارٹی سے نکال دیا گیا ۔ جن پر ناگا مفادات کے ساتھ دغا بازی کا الزام ہے ۔