تقسیم کے خلاف سیما آندھرا ارکان پارلیمنٹ کی بھوک ہڑتال

حیدرآباد /3 جنوری ( آئی این این ) سیما آندھرا سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے تین ارکان پارلیمنٹ نے مرکز سے آندھراپردیش کی تقسیم کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اندرا پارک پر آج سے 36 گھنٹوں کی بھوک ہڑتال شروع کردی ۔ یہ ارکان پارلیمنٹ لگڑا پاٹی راجگوپال ، جی وی ہرش کمار اور سبم ہری نے اپنے حامیوں کے ساتھ اندرا پارک کے دھرنا چوک پر ہڑتال کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر بشمول گنٹہ سرینواس اور کے پارتا سارتھی کئی سیما آندھرا وزراء اور ارکان اسمبلی نے بھی کیمپ پہونچ کر بھوک ہڑتالی ارکان پارلیمنٹ سے یگانگت کا اظہار کیا ۔