حیدرآباد 10 اپریل ( سیاست نیوز ) ریاست کی تقسیم کے سلسلہ میں ملازمین کی تقسیم کیلئے سینئر سابق آئی اے ایس عہدیدار مسٹر کملاناتھن کی زیر قیادت تشکیل دی گئی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس آج ریاستی گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن کی زیر صدارت راج بھون میں منعقد ہوا ۔ راج بھون کے ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اجلاس میں مسٹر کملاناتھن ے علاوہ مرکزی وزیر مسٹر جئے رام رمیش ‘ ریاستی چیف سکریٹری ڈاکٹر پی کے موہنتی و دیگر اعلی عہدیدار شریک تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اجلاس میں تمام محکمہ جات میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کی تقسیم کے تعلق سے رہنمایانہ خطوط مرتب کرنے کے علاوہ دیگر مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔