اے پی ارکان اسمبلی کے تربیتی پروگرام سے اسپیکر لوک سبھا کا خطاب
حیدرآباد ۔ 19 جولائی (سیاست نیوز) اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن نے آج کہاکہ سیاست کی تقسیم کے بعد آندھراپردیش ارکان اسمبلی کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے۔ یہاں اسٹار ہوٹل میں ارکان اسمبلی اور ارکان قانون ساز کونسل کیلئے منعقدہ تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر نے اس خیال کا اظہار کیا۔ انہوں نے یہ امید اور خواہش جتائی کہ نئی ریاست میں تیز رفتار ترقی ہوگی۔ انہوں نے چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے ارکان سے خواہش کی کہ وہ وقفہ سوالات کا مناسب طریقہ سے استعمال کریں اور موضوعات کو بہتر طریقہ سے اٹھائیں۔ انہوں نے ارکان سے کہا کہ وہ ایوان کے وقار کو ہمیشہ برقرار رکھیں۔ مرکزی وزیر نجمہ ہبت اللہ نے بھی اس پروگرام میں حصہ لیا۔