اسلام آباد ؍ نئی دہلی ۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزارت امورخارجہ نے جمعرات کو کہا کہ انہیں ہندوستان سے متوقع وزیراعظم پاکستان کی تقریب حلف برداری کیلئے ہنوز کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔ یہ بات وزارت کے ترجمان رویش کمار نے میڈیا کو بتائی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ’’میں (راویش کمار) نے میڈیا میں پڑھا ہیکہ وہ (عمران خان) وزارت سے اس ضمن میں ضروری ہوا تو مشورہ لیں گے۔ پہلے وہ ہم تک پہنچیں، پھر ہم انہیں مشورہ دیں گے۔ قبل ازیں میڈیا میں یہ رپورٹس شائع ہوئی تھیں کہ کچھ ہندوستانی کرکٹرس اور بالی ووڈ ستاروں کو مدعو کیا جارہا ہے۔ تاہم اس کی توثیق نہیں ہوسکی۔ علاوہ ازیں متوقع وزیراعظم پاکستان، پی ٹی آئی چیف عمران خان کی حلف برداری تقریب 11 اگست کو مقرر تھی۔ تاہم بعدازاں اسے ملتوی کردیا گیا۔ نئی تاریخ کا متعاقب اعلان کیا جائے گا۔