تقریب حلف برداری سے وزیر خارجہ غیر حاضر

نئی دہلی 5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر خارجہ سشما سوراج طئے مصروفیات کی بنا آج 19 نئے وزرا کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کرسکیں جس پر میڈیا نے منفی تاثرات پیش کیے ۔ تاہم انہوں نے تقریب سے غیر حاضری کی وجوہات پر وضاحت کردی ۔ تقریب سے 2 گھنٹے قبل سشما نے ٹوئٹر پر میڈیا سے کہا کہ براہ کرم ایسی سرخیاں پیش نہ کی جائیں کہ سشما نے عمداً تقریب میں شرکت نہیں کی ۔