لائبریری ڈے تقریب سے پروفیسر کے پرتاپ ریڈی و دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : پروفیسر کے پرتاپ ریڈی رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی نے آج کہا کہ لائبریری کا رول ایک نالج سنٹر کی طرح ہوتا ہے ۔ ہندوستان میں بابائے لائبریری سائنس ڈاکٹر ایس آر رنگناتھن کی یوم پیدائش تقاریب کے سلسلہ میں عثمانیہ یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام اکیڈیمی آف لائبریری سائنس اینڈ ڈاکومنٹیشن اور آئی سی ایس ایس آر ۔ ایس آر سی ۔ کے تعاون و اشتراک سے آج یہاں منعقدہ لائبریری ڈے تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے پروفیسر پرتاپ ریڈی نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے موجودہ منظر میں لائبریری کا رول بہت اہم ہے ۔ انہوں نے لائبریری اور انفارمیشن سائنس کے میدان میں ڈاکٹر ایس آر رنگناتھن کی جانب سے کی گئی کاوشوں کی ستائش کی ۔ ایس آر رنگناتھن کے ہم عصر پروفیسر ایس سیتا راما ، ڈی آر ٹی سی بنگلور نے رنگناتھن کے بارے میں بتایا ۔ مہمان اعزازی پروفیسر ایس سدرشن راؤ نے ای ریسورسیس اور اس کی اہمیت اور فوائد پر مخاطب کیا ۔ پروفیسر وی وشوا موہن نے پروگرام کی کارروائی چلائی ۔۔