تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے بی ایڈ کورس میں توسیع

حیدرآباد ۔ 30 ستمبر ۔ (سیاست نیوز) مرکزی حکومت کی جانب سے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے اور معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے بیچلر آف ایجوکیشن ( بی ایڈ ) کورس کو چار سال پر مشتمل گرائجویشن کورس بنانے کا منصوبہ تیار کیا جاچکا ہے ۔ امکان ہے کہ سال 2015-16 سے اس پر عمل آوری یقینی بنائے جائے گی ۔ صدرنشین کونسل برائے اعلیٰ تعلیم آندھراپردیش ڈاکٹر وینوگوپال نے آج سنگل ونڈو II بی ایڈ کونسلنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران یہ بات بتائی۔ انھوں نے بتایا کہ حکومت نے اساتذہ کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے یہ منصوبہ تیار کیا ہے ۔ اس منصوبہ کے مطابق ممکن ہے کہ چار سالہ بی ایڈ کورس روشناس کروایا جائے اور آئندہ برس سے بی ایڈ کرنے والے خواہشمندوں کو چار برس کا مکمل کورس کرنا پڑے گا۔ انھوں نے بتایا کہ ورما کمیٹی سفارشات کے پیش نظر حکومت نے یہ منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت بی ایڈ میں داخلے کیلئے انٹر میڈیٹ کے بعد موقع فراہم کیا جائے گا اور مکمل کورس چار سال کا ہوگا ۔ انھوں نے اس موقع پر موجود طلبہ و طالبات سے خطاب کے دوران کہا کہ بی ایڈ کی تعلیم کے حصول کے بعد اُن پر آئندہ نسل کی تیاری کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ (سلسلہ صفحہ 8پر)