ممبئی ۔ 16 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسکالرشپس اور تعلیمی فیس کی اج رائی اور تقسیم میں تاخیر کی روک تھام کیلئے حکومت مہاراشٹرا بہت جلد ایک بل اسمبلی میں پیش کرے گی تاکہ اسے باقاعدہ بنایا جاسکے ۔ وقفہ صفر کے دوران وزیر تعلیم ونود تاؤڈے نے بتایا کہ گورنمنٹ میڈیکل کالجس اور ہاسپٹلوں میں ایس سی ، ایس ٹی ، وی جئے این ٹی اور او بی سی طلبہ کیلئے اسکالرشپس کی اج رائی میں غیر معمولی تاخیر ہورہی ہے جس کے ذمہ دار عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ طلباء کی تعلیمی فیس میں تاخیر کی شکایات کی قبولی کیلئے ایک علحدہ شعبہ قائم کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2014-15 ء کے لئے اسکالر شپس اور تعلیمی فیس جاریہ ماہ کے اواخر تک ادا کردی جائے گی۔