نئی دہلی۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان اور اسرائیل نے تعلیم کے شعبہ میں باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے مقصد سے ہر سال 5 ملین ڈالرس کے مشترکہ ریسرچ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی اور اسرائیل کے سفیر متعینہ ہند ایلون اشپزکی ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ مشترکہ ریسرچ پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 66 تحقیقاتی تجاویز وصول کی جارہی ہیں اور دونوں ممالک کے ماہرین اس کی تنقیح کریں گے اور یہ کام جون 2014ء تک پورا کرلیا جائے گا۔ اسرائیلی سفیر نے بتایا کہ ان کا ملک 200 مابعد ڈاکٹری فیلوشپ دیا کرتا ہے جن میں تقریباً 80% سے ہندوستانی طلبہ استفادہ کررہے ہیں۔ سرکاری بیان کے مطابق اسرائیل نے 40 بیچلرس پروگرامس اور 30 ماسٹرس پروگرامس کیلئے اسکالرشپ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا سمرتی نے خیرمقدم کیا۔
مباحث بہت ہوچکے ، عملی کام کرنے کی ضرورت : شیوسینا
ممبئی۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا صدر ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ دفعہ 370 پر مزید مباحث کی ضرورت نہیں ہے۔ اب عملی کام کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے ملک میں یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کی بھی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب اِن تمام کا حل چاہتے ہیں۔