حیدرآباد 15 فروری (سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بچوں کو زرین مشورہ دیا کہ وہ صبح کے اولین ساعت میں اُٹھنے کی عادت ڈالیں۔ قدرت نے صبح صادق کے وقت ایک ایسا وٹامن جاری کرتا ہے جس ے فرد دن بھر چست رہتا ہے۔ تعلیم کے شعبہ میں ترقی کرتے ہوئے کوئی بھی قوم زندگی کے ہر شعبہ میں نمایاں مقام بناسکتی ہے۔ وہ یہاں تعلیمی اداروں کے سربراہان ؍ کرسپانڈنٹ کو ان کے تعلیمی خدمات پر ذاکر حسین میموریل ایوارڈس عطا کررہے تھے۔ اس موقع پر جناب عامر علی خان کے ہاتھوں مختلف اسکولس کے کرسپانڈنٹس کو ایوارڈس دیئے گئے جن میں جناب شاکر احمد (بوسٹن مشن اسکول)، ظفراللہ فہیم، خلیل الرحمن، محمد علی رفعت، بدر بن عبداللہ، وقار خالد، ڈاکٹر تقی الدین، ذکی الدین، محمد مستان، محمد جعفر، محمد معید، فردوس، عبدالححکیم عقیل شامل ہیں۔ کنوینر پروگرام و صدر ذاکر حسین میموریل سوسائٹی نے خیرمقدم کیا اور نظامت کے فرائض انجام دیئے۔