تعلیمی ادارے طلبہ کو اچھے شہری بنانے پر توجہ دیں

عثمانیہ یونیورسٹی سنٹر فار انٹرنیشنل پروگرامس کے فاونڈیشن ڈے سے پروفیسر سونینا سنگھ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 11 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : پروفیسر سونینا سنگھ ، وائس چانسلر ایفلو نے آج کہا کہ تعلیمی اداروں کو اب نالج پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے اور اس کو ترجیح دینی چاہئے ۔ ان اداروں کو ان کے مقاصد کا از سر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی سنٹر فار انٹرنیشنل پروگرامس پر منعقدہ 8 ویں فاونڈیشن ڈے تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افراد بالخصوص طلبہ کو اچھے شہری بنانے میں مدد کرنے میں تعلیمی اداروں کو اپنا رول ادا کرنا چاہئے ۔ انہوں نے ریزیوم ریس پر روک لگانے اور طلبہ انسانیت کے جذبہ کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔ پروفیسر کے پرتاپ ریڈی ، رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی نے عثمانیہ یونیورسٹی سنٹر فار انٹرنیشنل پروگرامس کی کاوشوں کی ستائش کی اور امید ظاہر کی کہ یہ سنٹر انٹرنیشنل اسٹیڈیز میں مزید نئے اقدامات کرے گا ۔ اس موقع پر ’ حیدرآباد : تاریخ میں ایک شہر ‘ کے زیر عنوان ایک سمپوزیم کا اہتمام کیا گیا ۔ مجاہد آزادی تلنگانہ پروفیسر بی نرسنگ راؤ نے مخاطب کیا ۔ مسٹر سجاد شاہد معاون کنوینر انٹیک حیدرآباد چیاپٹر نے شہر حیدرآباد کے آرکیٹکچرل ہیرٹیج پر مخاطب کیا ۔۔