نئی دہلی ، 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دلت اسکالر کی خودکشی پر جاری سیاسی لڑائی کے پس منظر میں اسکالر س کے ایک گروپ نے آج کہا ہے کہ تعلیمی ادارہ جات گزشتہ 10 تا 15 سال کے دوران ’’ جنگی منطقہ‘‘ میں تبدیل ہوچکے ہیں ۔ یہاں کیمپس میں داخل ہونے والے غریب طلباء اپنے سرپرستوں کے جنگی نظریات کا شکار ہوتے نظر آرہے ہیں ۔ 40 اسکالرس جو سمجھا جاتا ہے کہ مودی حکومت کے ہمدرد ہیں ، ایک بیان میں کہا کہ روہت ویمولا کی موت نے اس گندگی کو سامنے لایا ہے ۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کو یونیورسٹی فیکلٹی کی شکل میں پائے جانے والے منفی ذہنیت کے حامل ماہرین کے چنگل سے چھٹکارا دلانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ آئی سی ایچ آر رکن سرینواس ، آئی آئی ٹی چینائی فیکلٹی ایس کرمالکر کے بشمول دیگر نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ ۱0 تا 15 سال کے دوران نئی طرز کی اسکالر شپ نے اعلیٰ تعلیم کے معنی و مفہوم بدل کر رکھ دیا ہے ۔