حیدرآباد۔24 مئی (سیاست نیوز) ریاست میں تعلیمی اداروں کو گرمائی تعطیلات کو 10جون تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ احکام جاری کرتے ہوئے حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کے تعلیمی ادارۂ جات جو کہ یکم جون سے کھولے جانے تھے تعطیلات میں گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ محکمہ تعلیم کے احکام میں صراحت کی گئی کہ ریاستی حکومت نے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش قیاسی اور گرمی کی شدت کے علاوہ دھوپ کی تمازت کی وجہ اسکولوں کی تعطیلات کے بعد کشادگی کو ملتوی کرکے 11جون سے کشادگی کا اعلان کیا ہے۔