تعلقات بہتر بنانے پاکستان فراخدلی کا مظاہرہ کرے : خورشید

جئے پور 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور پاکستان کے مابین تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے پاکستان کو ایک ویژن اور فراخدلی کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔ وزیر خارجہ مسٹر سلمان خورشید نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے سالانہ جئے پور ادبی فیسٹول کے موقع پر ایک سشن کے دوران کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی حکومت اور ان کے پالیسی سازوں کو چاہئے کہ وہ فراخدلی اور ایک ویژن کا مظاہرہ کرے ۔ اس کے بعد ہی دونوں ملکوں کے مابین تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان سمجھتا ہے کہ تعلقات بہتر بنانے میں ہم تعاون کرینگے تو ہم ایسا کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن اگر وہ سمجھتا ہے کہ ہم اپنی شناخت کھو بیٹھیں گے تو ہم ایسا نہیں کرینگے اور ہم کو ایسا نہیں کرنا چاہئے ۔ مسٹر خورشید نے کہا کہ جب جواہر لال نہرو نے ملک کی خارجہ پالیسی کے تعلق سے اظہار خیال کیا تھا اس وقت سے اب تک حالات کافی بدل گئے ہیں۔