حیدرآباد۔/27مارچ، ( راست ) شاہان آصفیہ کی اعلیٰ ظرفی، رواداری کے سنہری دور پر مشتمل تاریخی دستاویز بعنوان ’’سلطنت آصفیہ کی رواداری کے شاہد مظہر ملت ‘‘ کی تقریب رسم اجراء و ادبی مشاعرہ زیر اہتمام مظہر ملت ا کیڈیمی 9اپریل کو 7بجے شام اردو مسکن ہال خلوت لاڈ بازار بصدارت مولانا سید محمد قبول پاشاہ قادری شطاری منعقد ہے۔ کتاب کی رسم اجراء بدست مفتی خلیل احمد ہوگی۔ ادبی اجلاس کا آغاز خیرمقدم قاضی محمد سراج الدین رضؤی صدر نشین مظہر ملت اکیڈیمی کریں گے۔ مولانا ضیاء عرفان قادری حسامی، ڈاکٹر عقیل ہاشمی، ڈاکٹر سید عباس متقی، ڈاکٹر مجید بیدار، ڈاکٹر جعفرجری ساتاواہانہ یونیورسٹی کریم نگر مخاطب کریں گے۔ مہمان خصوصی پروفیسر ایس اے شکور سکریٹری اردو اکیڈیمی ہوںگے۔ بعد ازاں اجلاس ادبی مشاعرہ بصدارت قاضی محمد سراج الدین رضوی صدر نشین مظہر ملت اکیڈیمی منعقد ہوگا۔ مہمان شعراء ڈاکٹر فاروق شکیل، ڈاکٹر عقیل ہاشمی، ڈاکٹر سردار سلیم، ڈاکٹر سید عباس متقی، مولانا ضیاء عرفان قادری حسامی ہوں گے۔ حیدرآباد کے ممتاز شعراء کرام جناب یوسف روش، ڈاکٹر شبیر احمد نشتر، ڈاکٹر فرید الدین صادق، فرید سحر، وحید پاشاہ قادری، شاہد عدیلی، سہیل عظیم، قاضی ہاشم تنہا اپنا کلام سنائیں گے۔