حیدرآباد 10 ڈسمبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ بی جے پی کے صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے کہا کہ ان کی پارٹی کا ریاست میں نئی حکومت کی تشکیل میںاہم رول رہے گا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے لکشمن نے کہا کہ بی جے پی نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں تنہا مقابلہ کیا تھا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن تلنگانہ میں انتخابات کے مناسب انعقاد میں ناکام رہا ہے ۔ عوام نے لاکھوں ناموں کے فہرست رائے دہندگان سے اخراج پر اندیشوں کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کا حکومت سازی میں اہم رول ہوگا ۔ کہا جا رہا ہے کہ بی جے پی ہائی کمان نے ڈاکٹر لکشمن کے اس سابقہ بیان پر اعتراض کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر ٹی آر ایس مجلس سے دوری اختیار کرے تو بی جے پی حکومت تشکیل دینے میں اس کی تائید کرسکتی ہے ۔