وکلاء کی کثیر تعداد دفتر سیاست میں آمد ، ایڈیٹر سیاست کی خدمات کو خراج تحسین کی پیشکشی
حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( راست ) : علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے لیے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں تلنگانہ کی منظوری پر وکلاء کی ایک کثیر تعداد آج دفتر روزنامہ سیاست عابڈس پہونچ کر جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست سے ملاقات کر کے تلنگانہ کی تشکیل میں اہم رول ادا کرنے اور تلنگانہ سے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنے پر مبارکباد پیش کی اور گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کیا ۔ وکلاء میں سپریم کورٹ ، آندھرا پردیش ہائی کورٹ ، سٹی سیول کورٹ اور دونوں شہروں کے وکلاء کی کثیر تعداد شامل تھی ۔ جن میں قابل ذکر جناب محمد احمد شریف صدر سیکولر سوسائٹی ، ایچ گھنشام ، کے ملیشور راو ، جی کرشنا مورتی ، جی ایم راملو ، کمل لال ، ناگا سرینواس راؤ ، وی شیوا پرساد ، ستیش ایڈوکیٹس کے علاوہ محمد عبدالسلیم ، محمد اشرف علی اور محمد اختر ( نان ایڈوکیٹس ) شامل تھے ۔۔