حیدرآباد ۔ 18 جنوری (سیاست نیوز) دہلی میں منعقدہ اے آئی سی سی اجلاس میں ضلع عادل آباد کے دو بزرگ قائدین مسٹر حمد سلطان احمد رکن اے آئی سی سی، مسٹر سی رامچندر ریڈی ے شرکت کی۔ دہلی سے محمد سلطان احمد نے فون پر نمائندہ سیاست جلیل ازہر کو بتایا کہ سونیا گاندھی نے واضح انداز میں کہہ دیا ہیکہ اب تلنگانہ کی تشکیل میں کوئی رکاوٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوگا۔ آپ لوگ تلنگانہ میں اپنے اپنے علاقوں میں پارٹی کارکنوں کو کمربستہ ہوجانے اور پارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے متحرک ہوجائیں۔ سینئر قائدین سلطان احمد اور رامچندر ریڈی نے سونیا گاندھی کو ملک کے اگلے وزیراعظم کی حیثیت سے راہول گاندھی کے نام کا اعلان کرنے کی درخواست پر بتایا جاتا ہیکہ سونیا گاندھی نے وزیراعظم کے نام کا قبل از وقت اعلان سے گریز کیا ہے۔
تاہم ان قائدین کا کہنا ہیکہ کانگریس جو کہتی ہے برابر اس پر عمل پیرا بھی ہوتی ہے۔ تکنیکی وجوہات کی وجہ کسی فیصلہ میں تاخیر ہوتی ہے تو مخالفین انتظار کئے بغیر تنقیدوں پر اتر آتے ہیں۔ تاہم کانگریس قائدین با ربار برسوں سے یہ کہتے آئے ہیں تلنگانہ دینا تلنگانہ لانا کانگریس کا کام ہے۔ اب علحدہ ریاست کی تشکیل قریب ہے اور ہمارا یقین کامل ہیکہ سونیا گاندھی علحدہ ریاست کی تشکیل میں کوئی پس و پیش نہیں کریں گی بلکہ آئندہ عام انتخابات علحدہ ریاست تلنگانہ میں ہوں گے۔ ہم سونیاگ اندھی کی مدبرانہ سیاسی صلاحیت کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی تلنگانہ کی عوام کی جانب سے اظہارتشکر کرتے ہیں کہ انہوں نے علحدہ ریاست کیلئے جو اقدامات کررہے ہیں وہ قابل ستائش اور قابل مبارکباد ہیں۔ ہماری بھی ذمہ داری ہیکہ ہم اب کانگریس کو مستحکم کرتے ہوئے ہر علاقہ میں کانگریس کو شاندار کامیابی کیلئے جدوجہد شروع کریں۔