حیدرآباد، 25اپریل(یواین آئی) سابقہ آندھراپردیش کے وزیر ناگم جناردھن ریڈی نے کہا ہے کہ سابق صدرکانگریس سونیا گاندھی کی وجہ سے ہی تلنگانہ کو ریاست کا درجہ حاصل ہوا۔سابق بی جے پی لیڈر ناگم جنارھن ریڈی نے آج دہلی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ راہول گاندھی کی قیادت میں پارٹی مزید مستحکم ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ریاست میں کانگریس کو برسراقتدار لانے کے لئے وہ جدوجہد کریں گے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ تلنگانہ میں برسراقتدارٹی آرایس نے انتخابی وعدوں کو فراموش کردیا ہے ۔