لکھنؤ ۔ /6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لکھنؤ یونیورسٹی جہاںپر بعض ٹیچرس پر حملے کے بعد بند کردی گئی تھی /10 جولائی کو دوبارہ کھولی جائے گی ۔ یونیورسٹی کے ویب سائیٹس پر بتایا گیا ہے کہ الہ آباد ہائیکورٹ نے پولیس کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اس نے تشدد روکنے میں بروقت کارروائی نہیں کی ۔بعض خارج کردہ طلباء کے احتجاج کے باعث کشیدگی پیدا ہوئی تھی۔