تشدد بھڑکانے پر وی ایچ پی لیڈر گرفتار

علیگڑھ ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وی ایچ پی کے ضلع جنرل سکریٹری دھرم بھیا کو گنڈا ٹاؤن میں گرفتار کرلیا گیا کیونکہ ان پر تشدد بھڑکانے، دو پولیس اسٹیشنوں پر پتھراؤ کیلئے ہجوم کو اکسانے کے الزامات عائد کئے گئے۔ پولیس نے کہا کہ بھیا کو کل یہاں سے تقریباً 40 کیلو میٹر دور گنڈہ ٹاؤن میں گرفتار کیا گیا جبکہ اس نے گایوں کی منتقلی کرنے والے تین ٹرکوں کو روک لیا تھا۔ اس نے اپنے حامیوں کو بھڑکایا کہ ان گاڑیوں کو آگ لگادیں۔ پولیس عہدیداروں کی ایک ٹیم بروقت وہاں پہنچ گئی اور ٹرکوں کو اپنے قبضے میں لے لیا اور مویشیوں کی غیرقانونی منتقلی پر 11 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔