حیدرآباد۔/3اگسٹ، ( پریس نوٹ ) بنگلہ دیش کی ناپسندیدہ ملعون بے راہ روی کی شکار خود ساختہ ترقی پسند ادیبہ تسلیمہ نسرین کو ہندوستان میں قیام کی اجازت ویزا کی اجرائی کو تنظیم انصاف نے غیر منصفانہ عمل قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدام ہندوستانی عوام کے جذبات و احساسات کے برخلاف ہے۔ تنظیم انصاف کے قائدین میر احمد علی، منیر پٹیل، سید حمید الدین احمد محمود اور جناب سید علی الدین احمد اسد نے کہا کہ ایک ایسی خاتون جسے خود اس کے ملک اور ملک کے عوام نے اس کی غلط روش سے ٹھکرادیا اور وہ خود شرمندگی ندامت سے اپنی جان کے تحفظ کیلئے سویڈن کی شہریت، ہندوستان میں پناہ گزین کی زندگی کیلئے ویزا میں توسیع کی خواہشمند ہے کو مرکزی حکومت کی جانب سے ویزا جاری کرنا ہندوستان کے کروڑوں امن پسند عوام کی مرضی و منشاء کے خلاف قرار دیا۔آزادی صحافت یا آزادی قلم کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ کسی بھی مذہب یا مذہب کے ماننے والوں کے جذبات مجروح کرے۔ تنظیم انصاف نے کہا کہ مرکزی حکومت کو فوری اس جانب عوامی جذبات و احساسات پر توجہ دیتے ہوئے تسلیمہ نسرین کی ویزا میعاد کو ختم کرتے ہوئے سرزمین ہند کو ناپاک و ناپسندیدہ افراد سے پاک کردینا چاہیئے تاکہ دنیا بھر میں ہندوستانی اقدار کی نیک نامی متاثر نہ ہونے پائے۔