تریپورہ میں 23 بنگلہ دیشی گرفتار

اگرتلہ ۔ /10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے کہا ہے کہ تریپورہ کے سپاہی جالا ضلع میں جاگنہ دستاویزات کے بغیر داخل ہونے والے 23 بنگلہ دیشیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے کہا کہ میلہ گھر میں ایک شخص قربانی علی کے گھر پر دھاوا کرتے ہوئے ان 23 بنگلہ دیشیوں کو گرفتار کیا گیا جو کل پاسپورٹ کے بغیر داخل ہوئے تھے ۔ دوران تفتیش پتہ چلا کہ بنگلہ دیش کے ضلع کومیلا سے یہ بنگلہ دیشی روزگار کی تلاش میں تریپورہ پہونچے تھے ۔