تریپورہ میں فوج کو خصوصی اختیارات قانون برخاست

اگرتلہ ۔ 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت تریپورہ نے ریاست میں فوج کو خصوصی اختیارات کے حامل قانون (افسپا) کو فوری اثر کے ساتھ برخاست کردیا ہے۔ چیف منسٹر مانک سرکار نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں آج یہ فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 1997ء میں افسپا نافذ کیا گیا تھا اب چونکہ باغیانہ سرگرمیاں ختم ہوگئی ہے، اس لئے افسپا قانون کو ختم کیا جارہا ہے۔ واضح رہیکہ جموں و کشمیر میں بھی افسپا نافذ ہے۔