’’تریپورہ میں شہریوں کے رجسٹر کی ضرورت نہیں‘‘ : بپلب دیو

ناگپور۔ 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعلیٰ تریپورہ نے آج کہا کہ ان کی ریاست میں شہریوں کیلئے نیشنل رجسٹر آف سٹیزن کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسام میں بھی یہ ایک حساس مسئلہ نہیں ہے جہاں پر جملہ 3.29 کروڑ خواتین میں سے 2.89 کروڑ افراد کو رپورٹ کے آخری مرحلے میں قطعیت دی گئی ہے اور تقریباً 40.07 لاکھ افراد کے نام اس رپورٹ سے حذف کردیئے گئے، جن کے آسامی شہری ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔