انقرہ۔29 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی پولیس نے 62 عراقی شہریوں کو گرفتار کیا ہے ان سب کو شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (آئی ایس) سے ربط ہونے کے شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ایجنسی کے مطابق پولیس نے انسداد دہشت گردی مہم کے تحت دارالحکومت انقرہ سے 52 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ صوبہ شمشون سے 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ یہ تمام مشتبہ عراقی شہری ہیں۔آئی ایس ترکی میں سال 2015 سے اب تک کئی بڑے حملوں کو انجام دے چکا ہے ۔ترکی پولیس نے آئی ایس کے خلاف ملک بھر میں زوردار مہم چلائی ہوئی ہے ۔