ترک وزیراعظم داؤد اوگلو کی شاہ سلمان سے ملاقات

ریاض ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست ڈاٹ کام) تْرکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوگلو نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض میں ان کے شاہی محل میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہ رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات ، سلگتے علاقائی مسائل اور اہمیت کے حامل عالمی امور پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ ترک وزیراعظم اور شاہ سلمان کی ملاقات نہایت خوش گوار ماحول میں ہوئی۔ بات چیت میں دونوں برادر ملکوں میں ہر سطح پر تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ بات چیت میں شام کے حالات بھی زیربحث آئے۔ ملاقات کے موقع پر ریاض کے گورنر شہزداہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، شاہ سلمان کے خصوصی مشیر اور وزیر مملکت شہزادہ ڈاکٹر منصور بن متعب بن عبدالعزیز اور دیگر بھی موجود تھے۔