ترک نژاد شہریوں سے جرمنی کیساتھ وفاداری کی توقع :انجیلا مرکل

برلن۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہیکہ حکومت جرمنی میں آباد ترک نژاد شہریوں سے جرمنی کے ساتھ وفاداری کی توقع رکھتی ہے۔ جرمن چانسلر نے ترک صدر رجب طیب اردغان کے حامیوں اور مخالفین کو خبردار کیا کہ وہ جرمن سرزمین پر کوئی پر تشدد کارروائیاں نہ کریں۔ مرکل نے اخبار ‘راوہر ناخرِشٹن’ کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی میں جلسے جلوسوں اور اظہارِ رائے کی آزادی یہاں بسنے والے سبھی انسانوں کیلئے ہے تاہم انہیں اپنے اس حق سے پر امن طور پر استفادہ کرنا چاہیے۔