استنبول۔ 2 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) شمالی عراق اور مشرقی ترکی میں ترک فوج کے فضائی حملوں میں کم از کم 15 کرد جنگجو ہلاک ہوگئے ۔ یہ اطلاع ترک فوج نے آج ایک بیان میں دی ہے ۔فوج نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ ممنوعہ کردش پارٹی (پی کے کے ) کے جنگجوؤں کے خلاف جمعہ اور ہفتہ کے روز یہ فضائی حملے کئے گئے ہیں۔ترکی شمالی عراق کے قندیلی پہاڑیوں میں واقع کرد جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر مسلسل فضائی حملے کرتا رہتا ہے ۔کردوں کی تنظیم پی کے کے کو امریکہ، یوروپی یونین اور ترکی نے دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے ۔