آشا اور سیاست ملت فنڈ سے اسناد کی تقسیم ، انتھونی ، مہر النساء کا خطاب
حیدرآباد ۔10 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : بنگلور کی ین جی او آشا اور ادارہ سیاست ملت فنڈ کے باہمی اشتراک سے لائف اسکل ٹریننگ پروگرام یہاں فرسٹ لانسر سید نگر میں منعقد ہوا ۔ اس موقع پر ڈائرکٹر آشا اسوسی ایشن آف سوشیل اینڈ ہیلت ایورنس تنظیم مسٹر انتھونی نے کہا کہ اس ین جی یو کے تحت اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت زندگی کے پانچ مختلف شعبہ جات بالخصوص اسکول ڈراپ آوٹ لڑکیوں کے لیے بیوٹیشن ، ٹیلرنگ ، کمپیوٹر ، ڈیزائننگ کی ٹریننگ بالکل مفت دی جارہی ہے ۔ جس سے 15 سو لڑکیاں استفادہ کررہی ہیں ۔ انہیں فری میٹریل بھی مہیا کیا جاتا ہے ۔ ٹریننگ حاصل کئے لڑکیوں / خواتین کو اوپن اسکول سے ایس ایس سی / انٹر کیے اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی سے ڈگری بھی کئے ہیں ۔ سنٹر انچارج سید نگر فرسٹ لانسر مسز مہر النساء نے بتلایا کہ سلم علاقہ میں غریب اور پسماندہ طبقات کے لڑکیوں کو ٹریننگ کیلئے انتخاب کیا ۔ انہوں نے آشا تنظیم اور ادارہ سیاست کے کاوشوں کی ستائش کی ۔ اس موقع پر سیاست ملت فنڈ کے نمائندگی کرتے ہوئے سید خالد محی الدین اسد نے ٹریننگ حاصل کرنے والے امیدواروں کو سرٹیفیکٹ عطا کئے ٹریننگ حاصل کرنے والے لڑکیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔۔