ترکی کے پاس آئندہ ماہ دنیا کے جدید ترین لڑاکا طیارے ہونگے

ترکی۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ترکی ، پہلا F-35 لڑاکا طیارہ 21 جون کو امریکہ میں منعقدہ ایک تقریب کے ساتھ حاصل کرے گا۔ ترکی کے پہلے F-35 جنگی طیاروں کی حوالگی میں زیادہ وقت باقی نہیں ہے۔ متحدہ امریکہ سے خریدے گئے F-35 لڑاکا طیارے کی نئی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں۔ دفاعی صنعت کی سیکریٹریٹ نے ترک پرچم بردار F-35 کے لاک ہیڈ مارٹن ٹیکساس تنصیبات سے اُڑان بھرنے کے مناظر کو ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔ ان مناظر میں طیارے کی دم پر ترک پرچم کی موجودگی باعث توجہ ہے۔ ترکی ، پہلا F-35 طیارہ 21 جون کو امریکہ میں منعقدہ ایک تقریب کے ساتھ حاصل کرلے گا۔ پائیلٹوں کی تربیت اور دیگر طیارے کی بھی حوالگی کے بعد انہیں ترکی لایا جائے گا۔ یہ طیارہ 2019ء کے موسم خزاں سے ترکی کے آسمانوں میں دکھائی دے گا۔ اس طیارے کی خریداری سے ترک دفاعی صنعت اور معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔ واضح رہے کہ ترکی نے ایک 100 عدد F-35 لینے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے اور پہلے مرحلے میں 30 طیارے ترک فضائیہ کے حوالے کئے جائیں گے۔