ترکی کے نئے تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج

انقرہ ۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) انقرہ میں ترکی کے نئے تعلیمی نظام کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے عوام نے وزارت قومی تعلیم کے دفتر کے سامنے جمع ہو کر دھرنا دیا۔ وزارت قومی تعلیمی نظام نے اعلان کیا تھا کہ نئے نصاب میں 15 جولائی 2016ء کی ناکام فوجی بغاوت اور جمہوریت اور قومی یوم اتحاد کے علاوہ اس سال سے اسکولوں میں اسلامی جہاد کے بارے میں مواد پڑھایا جائے گا۔ اس نصاب سے ترکی کے سابق اور پہلے صدر مصطفی کمال اتاترک کے بارے میں مضامین کو حذف کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ اس فیصلہ کے خلاف ترکی کے عوام نے احتجاج شروع کیا ہے۔

میکسیکو کے سابق گورنر فی الحال جیل میں ہی رہیں گے
پنامہ سٹی، 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو کے کونتانا صوبے کے گورنر کو حوالگی ہونے تک یہاں کی جیل میں ہی رہنا ہوگا۔ وہ بدعنوانی کے الزام میں جیل میں بند ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جج ماریکو مارین نے کل آج اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ سابق گورنر رابرٹو بارجے انگلو کی باقاعدہ گرفتاری کے حکم کے کافی ثبوت ہیں اور فی الحال انہیں ضمانت نہیں دی جا سکتی ۔رابرٹو کو اس سال جون میں پنامہ سٹی ایئرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ پیرس جانے والے طیارے میں چڑھنے کی تیاری میں تھے ۔ انٹرپول نے ان کیخلاف نوٹس جاری کر رکھا تھا۔ میکسیکو کی عدالت نے ان کیخلاف بدعنوانی کے معاملے میں انٹرپول سے مدد مانگی تھی۔